۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید عبدالملک الحوثی

حوزہ/انصاراللہ رھنما نے صیھونی رژیم سے تعلقات کی بحالی پر عربوں کی شدید مذ٘مت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انصار اللہ یمن کے رھنما «سیدعبدالملک الحوثی» نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر بعض عرب حکمرانوں کی سخت مذمت کی ہے۔

انہوں نے عرب حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ شام اور یمن میں قتل عام میں امریکہ کے ساتھ ملوث ہیں۔

الحوثی کا کہنا تھا: امریکہ اور انکے یہ عرب چیلے تکفیریوں کی مدد سے شام و یمن میں بد امنی سے اسلام کا حقیقی چہرہ بگاڑنے کی سازش پر عمل پیرا ہیں۔

 انصارالله یمن رھنما نے کہا کہ تکفیری امریکہ اور مغرب کا تیار کردہ ہے اور بعض دیگر ممالک جیسے فرانس کی انٹلی جنس مدد بھی انہیں حاصل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مغرب نے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالا اور آج اسی تفرقے کی وجہ سے قرآن اور اسلام کی توہین کی جارہی ہے۔

الحوثی نے کہا کہ مغرب میں رحم کا تصور نہیں پایا جاتا اور وہ مادی مفادات کے لیے ہر طرح کا ظلم کرسکتی ہے۔

انصارالله یمن رھنما نے کہا کہ مغرب میں آزادی کے نام پر رسول اسلام(ص) کی کھلی توہین کی جاتی ہے مگر اسی مغرب اور  فرانس میں یہودیوں اور ہولو کاسٹ پر تنقید بڑا جرم شمار ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آپ آزادانہ خدا اور انکے انبیاء کی جتنی مرضی چاہے توہین کریں مگر ہولوکاسٹ پر تنقید سے آپ کو سخت سزا ہوسکتی ہے۔

الحوثی نے کہا کہ مغرب کی اس دوغلی پالیسی اور اسلام دشمنی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انصارالله یمن رھنما کا کہنا تھا: اگر ہم دین پر درست عمل کریں تو امریکہ اور اسرائیل کی غلامی اور سازشوں سے بچ سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .