۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سید نیاز حسین نقوی

حوزہ/وفاق المدار س الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ نہتے حوثی قبائل کے مقابلے کی سکت نہ رکھنے والے آل سعود ، حرمین شریفین کی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے اس لئے، ایمانی مراکز کے انتظامات عالم اسلام کے ممالک پر مشتمل کمیٹی کے سپرد کئے جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدار س الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ نہتے حوثی قبائل کے مقابلے کی سکت نہ رکھنے والے آل سعود ، حرمین شریفین کی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے اس لئے، ایمانی مراکز کے انتظامات عالم اسلام کے ممالک پر مشتمل کمیٹی کے سپرد کئے جائیں۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میںانہوں نے کہا کہ تباہ شدہ یمن کے حوثی قبائل کے اتحاد انصارا للہ کے ہاتھوں آرامکو کمپنی اور نجران میں بدترین شکست سے آل سعود کی دفاعی صلاحیت کی ناکامی پوری دنیا نے دیکھ لی ہے، جس سے عالَم اسلام کے دینی ،ایمانی و روحانی مراکز حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے سعودی حکومت نے خود کو نااہل ثابت کر دیاہے۔گریٹر اسرائیل کے نقشہ میں مکہ اورمدینہ بھی شامل ہیں۔خدانخواستہ اسرائیل نے جسارت کی تو سعودی حکومت کی دفاعی صلاحیت سب کے سامنے ہے جوکہ کسی بھی قسم کے دفاع کیلئے قطعی ناکام و نااہل ہیں۔ جو ملک 42ملکی فوجی اتحاد، بے پناہ اسلحہ ،امریکی سرپرستی کے باوجود تباہ شدہ یمن کے کمزور گروہ حوثیوں کے ہاتھوں اپنے قیمتی اثاثوں کا دفاع نہیں کر سکا ۔وہ اسرائیل جیسے بدترین مضبوط دشمن کا کیونکر مقابلہ کرے گا؟ لہٰذا عالَم اسلام کی عزت و عظمت کی بقاءاور حرمین شریفین کے دفاع کیلئے لازم ہے کہ مقامات ِ مقدسہ کی حفاظت اور نظم و نسق کیلئے مسلم ممالک پر مشتمل وسیع کمیٹی بنائی جائے تاکہ اسرائیل ایسی جرا ¿ ت ہی نہ کر سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .