۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مکه مکرمه

حوزہ/ سعودی عرب کے حرمین شریفین کے ڈائریکٹر جنرل نے دو خواتین کو حرمین شریفین کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کرنے کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے حرمین شریفین کے ڈائریکٹر جنرل نے دو خواتین کو حرمین شریفین کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کرنے کا اعلان کیا۔

مکہ اخبار نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ، "ڈاکٹر العنود العبود" اور "ڈاکٹر فاطمہ الرشید" کو حرمین شریفین کا ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا۔

اس اخبار نے اشارہ کیا: حرمین شریفین میں بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے 25 مختلف خصوصی محکموں کو شامل کیا گیا ہے۔

قبل ازیں، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے دو مقدس مساجد کے نظامت کے شعبہ میں سینئر عہدوں پر ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں والی 20 خواتین کو ملازمت دینے کا اعلان کیا تھا۔ ان خواتین نے مکہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبوی کا انتظام سنبھال لیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .