۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
رواں سال عمرہ سیزن کے دوران دس لاکھ خواتین کی بیت اللہ میں حاضری

حوزہ/ حرمین شریفین جنرل پریذیڈینسی کے خواتین سے متعلق انتظامی امور کی سربراہ ڈاکٹر کامیلیا بنت محمد الدعدی نے بتایا کہ رواں عمرہ سیزن کے دوران ایک ملین سے زاید خواتین مسلمانوں نے عمرہ کے مناسک ادا کیے اور مسجد حرام میں عبادت کا شرف حاصل کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق، حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے شعبہ خواتین کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے دوران اب تک ایک ملین سے زاید مسلمان خواتین نے مسجد حرام میں حاضری اور عمرہ کی ادائی کی سعادت حاصل کی ہے۔

حرمین شریفین جنرل پریذیڈینسی کے خواتین سے متعلق انتظامی امورکی سربراہ ڈاکٹر کامیلیا بنت محمد الدعدی نے بتایا کہ رواں عمرہ سیزن کے دوران ایک ملین سے زاید خواتین مسلمانوں نے عمرہ کے مناسک ادا کیے اور مسجد حرام میں عبادت کا شرف حاصل کیا۔

الدعدی کا کہنا تھا کہ عمرہ سیزن کے پہلے مرحلے میں 26 ہزار 209 مسلمان خواتین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ دوسرے مرحلے میں 3 لاکھ 26 ہزار 603 خواتین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی جب کہ مرحلے کے بعد اب تک 6 لاکھ 69 ہزار 818 خواتین نے مسجد حرام میں عبادت اور عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

الدعدی کا کہنا تھا کہ عمرہ سیزن کی بحالی کی کےتینوں مراحل میں خواتین عبادت گذاروں کو مسجد حرام میں تمام ضروری طبی سہولیات اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کی گئیں‌۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .