حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس سال ماہ مبارک رمضان 1442ہ ق ماہ گزشتہ میں سحر عالمی نیٹورک کے چینل نے آن لاین اقرا نامی حسن قراءت کا ایک عالمی مسابقہ مقابلہ منعقد کیا جس میں مختلف ممالک سے الگ الگ فرقوں کے 65 معياری اور منتخب سنی و شیعہ قراء کرام نے حصہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق، انہی قراء کے درمیان سے معیاری تلاوت اور اچھے نمبروں کی بنیاد پر سیمی فاینل یعنی دوسرے مرحلے کے لیے 15 افراد کو دوبارہ منتخب کیا گیا اور انہیں ایک بار پھر تلاوت کی دعوت دی گئی اور انکے ہی درمیان سے معیاری نمبر و تلاوت کی بنیاد پر قاری سید حسن علی (شیعہ پاکستان) نے پہلا مقام قاری عبد الرشید (سنی پاکستان) نے دوسرا اور قاری شوکت علی مطہری (شیعہ پاکستان) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
واضح رہے کہ یہ پروگرام ماشا اللہ پورے ماہ مبارک تک چلتا رہا، پہلی ماہ رمضان مبارک سے 24 رمضان المبارک تک ابتدای 65 قراء نے تلاوت کی اسکے 25 ماہ مبارک رمضان سے سے 29 ماہ مبارک تک دوسرے مرحلے کے 15 قراء نے اور شب عید آخر کے 3 قراء کرام نے۔
قابل ذکر ہے کہ پہلے دوسرے اور تیسرے مقام کے لئے سحر چینل کی طرف سے ترتیب وار قاری سید حسن علی کو قریب دو لاکھ قاری عبدالرشید صاحب کو ڈیڑھ لاکھ اور قاری شوکت علی مطہری کو ایک لاکھ روپیہ (ہندی) بطور انعام پیش کیا گیا۔
پروگرام کے اخر میں ہر روز ایران کا کوئی مشہور قاری اعزازی طور پر اپنی تلاوت سے سماں باندھتا تھا۔پروگرام کے مجری اور اینکر سحر ٹی وی کے معروف اینکر محترم جناب باقر رضا کاظمی سہارنپوری تھے جو اپنی خوش بیانی سے سامعین کی توجہات مبذول کرلیتے اور لاکھوں لوگوں کو ہر روز پورے ایک گھنٹے تک ٹی وی کے سامنے بیٹھنے پر مجبور کر دیتے
پورے مہینے اس پروگرام کی مدیریت ایران کے قراء حفاظ اور اساتید قران کریم کی ایک ٹیم نے انجام دی اور ججنگ (حکم) کی ذمہ داری آن لاین امریکہ سے استاد صداقت علی(سنی)،
پاکستان سے استاد وجاہت علی (شیعہ)، ایران سے استاد ابرار حسین (شیعہ)، اور ہندوستان سے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا عزادار عباس خان جونپوری نے انجام دی۔
اساتید (جج حضرات) اور سحر چینل کے مسؤلین کے درمیان طے پایا کہ اس طرح کے اموزشی اور ازمایشی پروگرام مستقبل میں بھی چینل کی طرف سے انجام پاتے رہینگے اور سر دست استاد ابرار حسین( ایران سے) اور عزادار عباس خان (ہندوستان سے) پہلے مرحلے کے ان 65 قراء کے قریب 30 افراد كو قرات و تجوید اور نغمات قران کی ہفتے وار آن لاین کلاس منعقد کرینگے جسمیں علی العموم دوسرے افراد بھی حصہ لے سکتے ہیں۔