۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مراسم شب قدر و شهادت امیرالمومنین (ع) در حرم قمر بنی هاشم (ع) برگزار شد

حوزہ/ماہ مبارک رمضان کی شب انّیس و اکّیس و تئیس، شب قدر ہیں اور ان راتوں میں مسلمان شب بیداری اوران شبوں کے خصوصی اعمال انجام دیتے ہیں اور اپنے معبود حقیقی سے راز و نیاز کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق ماہ مبارک رمضان کی شب انّیس و اکّیس و تئیس، شب قدر ہیں اور ان راتوں میں مسلمان شب بیداری اوران شبوں کے خصوصی اعمال انجام دیتے ہیں اور اپنے معبود حقیقی سے راز و نیاز کرتے ہیں۔

شب قدر، سال کی ایک ایسی شب ہے کہ جس کو سال کی تمام شبوں پر فضیلت حاصل ہے اور اس شب کے اعمال، ہزاروں مہینوں کے اعمال سے زیادہ فضیلت اور ثواب رکھتے ہیں۔  

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دوسرے ممالک کے مختلف علاقوں میں مسجدوں میں سماجی فاصلے کے  ساتھ شب قدر کے اعمال انجام دیئے جارہے ہیں جبکہ کرونا کے پیش نظر مقامات مقدس سے براہ راست پروگرام جاری ہے اور شب ضربت کی مناسبت سے نوحہ خوانی و سینہ زنی کر رہے ہیں-

ماہ مبارک رمضان کی شب انّیس میں سحر کے وقت ابن ملجم مرادی نے پہلے امام حضرت امام علی (ع) کے سر مبارک پر زہر میں بجھی ہوئی تلوار سے ایسی حالت میں وار کیا کہ آپ (ع) نماز کی حالت میں تھے۔ ضربت لگنے کے بعد مولا علی (ع) دو روز تک بستر علالت پر رہے اور اکیسویں ماہ مبارک رمضان کو شہید ہو گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .