۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کرونا

حوزہ/صدر جامعہ مدارس امامیہ پاکستان پاکستان نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کرونا کی وجہ سے دوماہ سے زیادہ دینی مدارس بند ہیں  سالانہ امتحانات کینسل کئے گئے۔

علی بخش سجادی بھنبھرو صدر جامعہ مدارس امامیہ پاکستان پاکستان نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کرونا کی وجہ سے دوماہ سے زیادہ دینی مدارس بند ہیں  سالانہ امتحانات کینسل کئے گئے جس وجہ سے ھزاروں طلاب کی تعلیم اور ترقی متاثر ہوئی ہے کرونا کا مسئلہ اگر ایک سال سے زیادہ چلتا رہا تو پھر دینی و عصری تعلیم اور طلاب کا مستقبل تباھی کی طرف جائے گا ۔

انکا کہنا تھا کہ اس لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں دینی مدارس اور یونورسٹیز و کالیجز و اسکولز سے پابندی ھٹانے کی پالسی بنائیں حکومت مدارس کی تعلیم اور تربیت میں مدد کرے ۔ مدارس کے تنظیموں اور علماء سے معاملات طے کرنے کے لئے اجلاس بلائے اور اس میں امور طے کئے جائے  اس عمل سے مدارس کے علماء اور طلاب کی بئے چینی  ختم ہوگی اور مدارس اپنی ذمیداریوں کو ادا کر پائے گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .