۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آئی ایس او پاکستان

حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی نے کراچی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے اہم پریس کانفرنس میں بتایا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس دنیا بھر کی طرح پاکستان بھرمیں منایا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی نے کراچی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے اہم پریس کانفرنس میں بتایا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس دنیا بھر کی طرح پاکستان بھرمیں منایا جاتا ہے۔
امسال بھی کورونا کے باعث احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مظلومین کی حمایت اور ظالمین کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے یوم القدس منایا جائے گا۔

 اس سلسلہ میں ملک کے گوش و کنار میں بائیک ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اور امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے  علماء کرام کے ہمراہ مخصوص انداز میں شہدائے فلسطین و مجاہدین فلسطین کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی کا کہنا تھا کہ یوم القدس مظلومین کی حمایت سے مخصوص دِن ہے اس لیے ہم اس مشکل گھڑی میں شہداء کی قربانیوں اور مجاہدین کی بے مثال کاوشوں کو فراموش نہیں ہونے دیں گے اس لیے پاکستان بھر کے عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں، غزہ کے محصور شہریوں کی مشکلات ،کشمیری عوام کے مصائب کو یاد کرتے ہوئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو اپنے گھروں  کی چھت پہ فلسطین اور مجاہدینِ مقاومت سے منسوب پرچموں کو لہرا کر غیرت مند مسلمان ہونے کا عملی ثبوت دیں۔

علی اویس زیدی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا حقیقی اور اصلی مسئلہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مظلومین کی حمایت کے دن کو پہلے سے زیادہ مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے ۔

پاکستان بھر میں کارکنان اور غیرت مند مسلمان مظلوم فلسطینیوں  کی داد رسی اور استعمار وقت امریکہ و اسرائیل سے اظہار برات کرتے ہوئے بائیک ریلیوں میں شریک ہوں اور گلی محلوں اور گھروں کی چھتوں پر  فلسطین کے پرچموں کو لہرائیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کارکنان ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے خدمت مہم کو جاری رکھتے ہوئے القدس مہم میں بھی حصہ لیں گے جس کے تحت عوام میں فلسطینی و کشمیری عوام پہ ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا جائے گا۔
جبکہ لاک ڈاون کے باعث سوشل میڈیا کے ذریعے بھی عوام میں مظلومین جہاں کی دادرسی کے بارے میں القدس آگاہی مہم کو جاری رکھا جائے گا۔

مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ یوم القدس ان شا اللہ روز مبین ثابت ہوگا، یہ دن صرف مسلمانوں کے قبلہ اول فلسطین کی آزادی تک محدود نہیں، بلکہ یہ تمام مظلومینِ جہاں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونیوالے مظالم کیخلاف صدا احتجاج بلند کرنے کا دن ہے، تمام محکوم قوموں کی آزادی القدس کی آزادی سے منسلک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .