۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جلال حیدر

حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان جلال حیدر نے کہا کہ بدقسمتی سے دنیا سمیت پاکستان میں وباء کے باعث شہید ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔وباء سے شہید ہونے والے افراد کی تجہیز و تدفین کے دوران انسانی اقدار کی پامالی کے افسوس ناک واقعات کے پیش آئے یہ ایک حساس معاملہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان جلال حیدر نے کہا کہ بدقسمتی سے دنیا سمیت پاکستان میں وباء کے باعث شہید ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔وباء سے شہید ہونے والے افراد کی تجہیز و تدفین کے دوران انسانی اقدار کی پامالی کے افسوس ناک واقعات کے پیش آئے یہ ایک حساس معاملہ ہے جس کا کسی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کسی بھی انسان کو بعد از مرگ شرعی و آبرومند طریقہ سے  تجہیز و تکفین لازم و ملزوم ہے۔

اسی مسئلہ کے پیش نظر  گزشتہ روز مرکزی صدر برادر عارف حسین الجانی کی سربراہی اجلاس میں یہ طے پایا کہ کراچی ،لاہور ،ملتان ،گلگت سمیت اہم شہروں میں کورونا وائرس سے شہید ہونے والے افراد کے غسل و کفن کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جاری ہیں ۔
مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں امامیہ اسکاوٹس کی انسانیت کے لیے خدمت قابل ستائش ہیں خدمت مہم کے تحت سفید پوش افراد کی جذبہ انسانیت کے  تحت پُرخلوص خدمت اور گلی کوچوں میں بیکٹریا کُش سپرے جیسی کاوشوں میں دس ہزار سے اسکاوٹس نے حصہ لیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کورونا کے دیو کے خاتمہ تک امامیہ اسکاوٹس شہروں میں قرنطینیہ سنٹرز میں خدمات ،جراثیم کُش سپرے اور وباء کے باعث شہید ہونے والے افراد کے غسل و کفن کا اہتمام کے ساتھ ساتھ دعا و مناجات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کی ترغیب کا عمل بھی کرتے رہیں گے 
۔انہوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثر  کثیر تعداد جبکہ  ملک میں ایک ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
 ان شاء اللہ دنیا بھر کے انسان اس وباء سے جلد نجات پالیں گے۔
آن لائن اجلاس میں مرکزی کابینہ کے تمام عہدیدران نے شرکت کی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .