۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
ایران

حوزہ/ایرانی حکومت نے کورونا سے کلیئر ہونے والے علاقوں میں مستقل طور پر مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران میں کوروناکیسز میں کمی کے بعد مساجد کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایران میں کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد ملک کے بعض حصوں میں مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایرانی حکومت نے کوروناسے کلیئر ہونے والے علاقوں میں مستقل طور پر مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک بھر میں عائد پابندیوں میں بھی کمی کرنا شروع کر دی ہے۔

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں 24گھنٹوں کے دوران سے 47افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جو گزشتہ 55 روز کے دوران سب سے کم شرح اموات ہے۔امید ہے ملک میں آنے والے دنوں میں یہ رجحان جاری رہے گا۔گزشتہ روز ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ 132 علاقوں یعنی ملک کے ایک تہائی انتظامیہ ڈویژن میں پیر کے روز سے مساجد کھول دی جائیگی۔

انہوں نے زور دیا کہ اسلام تحفظ کو لازم تصور کرتا ہے اور اجتماعی نماز کی نسبت سماجی فاصلہ بہت ضروری ہے ،جب مسجد میں نماز کی ادائیگی صرف سفارش ہے۔

ایران کی کورونا وائرس ٹاسک فورس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلہ رکھنا اس وقت اجتماعی طور پر عبادت کرنے سے زیادہ ضروری ہے۔حسن روحانی نے کہا کہ 'جن کاؤنٹیز میں مساجد کھولنے کی اجازت دی گئی ہے وہاں کورونا کا کم خطرہ ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے دعویٰ کیا کہ حالیہ ہفتوں میں ہسپتالوں میں وائرس سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے افراد کے آنے کی شرح بہت کم ہوگئی ہے۔

حسن روحانی نے کہا کہ ہم آہستہ آہستہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔تاہم انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بری صورتحال کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .