۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
لاک ڈاؤن انڈیا

حوزہ/کرونا وبا سے نمٹنے میں لاک ڈاؤن کو ایک مناسب طریقہ کار قراردیتے ہوئے پورے ملک میں اس کی مدت 4 مئی سے دو ہفتے تک اوربڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یکم مئی مرکزی وزارت داخلہ نے کرونا وبا سے نمٹنے میں لاک ڈاؤن کو ایک مناسب طریقہ کار قراردیتے ہوئے پورے ملک میں اس کی مدت 4 مئی سے دو ہفتے تک اوربڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت کے مطابق کرونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں موجودہ صورت حال کی آج ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا گیا جس کے بعد پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت دو ہفتے اور مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سے پہلے لاک ڈاؤن کی مدت 14 اپریل سے بڑھا کر تین مئی تک کی گئی تھی۔


وزارت نے اس مدت میں مختلف سرگرمیوں کو چلانے کے لئے نئی ہدایات بھی جاری کئے ہیں جو چار مئی سے اس کا نفاذ ہوگا۔ یہ ہدایات مختلف اضلاع کے ریڈ، اورینج، گرین زمروں میں کرونا وائرس کے انفیکشن کے خطرے کی بنیاد پر تیار کئے گئے ہیں۔ ان میں گرین اور اورینج زون میں آنے والے اضلاع کے لئے کافی چھوٹ دی گئی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ پیر کو سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعہ میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ میں کچھ ریاستوں نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔
اسکے بعد وزارت داخلہ نے بھی ایک میٹنگ میں صورت حال کا باضابطہ جائزے لینے کے بعد کہا تھا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق 4 مئی سے نئی ہدایات جاری کئے جائیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .