۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حسن روحانی

حوزہ / کورونا وائرس سے نمٹنے والی نیشنل کونسل کے ہیڈ کوارٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی مدت کا اختتام ابھی معلوم  نہیں ہے اور ہمیں طویل مدتی محاذ آرائی کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، تہران، ایرانی صدر حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے آج کورونا سے نمٹنے والی نیشنل کونسل  کے ہیڈ کوارٹر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ کوروناوائرس کے خاتمے کا ابھی تک پتہ نہیں  ہے اور ہمیں طویل مدتی محاذ آرائی کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

  کورونا وائرس کو منتقل کرنے سے روکنے اور اس کے سلسلے  کو ختم کرنا، ہم  سب کی ذمہ داری ہے  اور ہمارا چار ماہ کا تجربہ یہ ہے کہ وزارت صحت کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے تو ملک میں معاشی ، تعلیمی ، ثقافتی اور روحانی سرگرمیاں آزاد اور جاری رہ سکتی ہیں۔
صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا بیماری سے لڑنے کےلیے سرگرمیاں ٹھیک ہیں  ، لیکن غیر ضروری اجتماع  اور نقل و حمل سے گریز کریں ، 

انہوں نے تمام ایرانیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ  ایران کی خاطر جدوجہد اور استقامت کا مظاہرہ کریں اور کورونا کے خلاف جنگ کی کامیابیوں کا تحفظ کریں  اور پریشانی کا شکار نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ محدود پیمانے پر  کلاس  اور ہاسٹل سمیت  5  ستمبر سے یونیورسٹیوں کی سرگرمی کے آغاز کا اعلان کر دیا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .