۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا خالد رشید

حوزہ/مہلک کورونا وائرس ایک ’’عالمی وبا ‘‘ہے۔ ہم سب کو اس کا مقابلہ بھر پور طریقے سے کرنا چاہیے۔ محکمہ صحت کے ذمہ داروں اور ڈاکٹروں نے اس مرض سے احتیاط اور بچائو کے جو طریقے بتائے ہیں ان پر سنجیدگی سے عمل کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنؤ نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں پر سخت افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات و ہدایات کے مطابق کوئی ایسی بیماری نہیں ہے جس کی دوا خدا تعالیٰ نہ پیدا کی ہو۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کی ہدایت ہے کہ اگر کوئی وبا پھیلے تو نہ وہاں جائو اور نہ وہاں سے بھاگو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیکل سائنس دانوں کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اس خطرناک بیماری سے بچائو کی موثر دوا جلد از جلد بنائیں تاکہ انسانیت کی حفاظت کی جاسکے۔مولانا فرنگی محلی نے کہا کہ احتیاط بہترین علاج ہے۔ بیماری سے ڈرنے اور خوف زدہ ہونے کے بجائے اس کا علاج کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں صفائی اور پاکیزہ چیزوں کے کھانے کے جو احکام وہدایات ہیں ان پر پوری طرح عمل کرنا چاہئے۔

مولانا خالد رشید نے مساجد کے اماموں سے جمعہ کی نماز سے قبل ہونے والے خطبہ کو طول نہ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو نزلہ، کھانسی، زکام اور بخار ہے وہ جمعہ کی نماز اور دیگر نمازیں اپنے گھروں میں ادا کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .