۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ہادی حسین

حوزہ/آیت اللہ محمد الیعقوبی  کے پاکستان میں نمائندہ، مولانا ہادی حسین نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت کورونا وائرس کے خلاف ایک غیر معمولی معرکہ کا سامنا ہے اور تمام لوگوں کو متحد ہو کر اس وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔ جس سے عرب، عجم، مسلم اور غیر مسلم کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ محمد الیعقوبی  کے پاکستان میں نمائندہ، مولانا ہادی حسین نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت کورونا وائرس کے خلاف ایک غیر معمولی معرکہ کا سامنا ہے اور تمام لوگوں کو متحد ہو کر اس وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔ جس سے عرب، عجم، مسلم اور غیر مسلم کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔اپنی گفتگو میں مولانا ہادی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے اور اسے روکنے  کے لئے  چین کے تجربے سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔گزشتہ دنوں چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کورونا وائرس کے پیچھے امریکی خفیہ ہاتھوں کے ملوث ہونے کے حوالے سے مولانا ہادی کا کہنا تھا کہاس وقت کورونا سے مقابلہ اور اس وائرس کو شکست سے دوچار کرنا اولین ترجیح ہونی چاہئے، تاہم اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ اس وائرس کے پیچھے ایسے شرپسند عناصر بھی ہوسکتے ہیں جو  اپنے مذموم مقاصد کو پایا تکمیل تک پہچانا چاہتے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وباء کی روک تھام کے لئے ہونے والے انتظامات پر بات کرتے ہوئے مولانا ہادی کا کہنا تھا کہ آیت اللہ محمد الیعقوبی  نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے روٹ میپ کا تعین کر دیا ہے۔آیت اللہ محمد الیعقوبی نے اس معرکے کو روحانی، الٰہی، دینی اور شرعی  انداز میں لڑنے کی تلقین کی ہے۔آیت اللہ محمد الیعقوبی نے تمام لوگوں کو حکومتی احکامات کی پیروی اور تمام طبی اقدامات پر من و عن عمل کرنے کو کہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .