۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ہادی حسین

حوزہ/ آیت اللہ محمد الیعقوبی کے نمائندہ علامہ ہادی حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھا ہے کہ آیت اللہ محمد الیعقوبی دینی علوم کے طلباء پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں اور انکی مدد کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آیت اللہ محمد الیعقوبی کے نمائندہ علامہ ہادی حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھا ہے کہ آیت اللہ محمد الیعقوبی دینی علوم کے طلباء پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں اور انکی مدد کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ 
یہی وجہ ہے کہ انکی جانب سے ایران اور عراق میں مقیم پاکستانی دینی علوم کے طلباء ، اور ان کے اہل خانہ کو کورونا  کے اس دور میں درپیش مسائل اور مشکلات سے نجات دلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
علامہ ہادی حسین نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستانی حکومت نے اس مشکل وقت میں قم اور مشہد میں موجود پاکستانی طلباء اور ان کے اہل خانہ کے معاملات کو نظرانداز کیا، ساتھ ہی انہوں نے بتا کہ پاکستان میں سرگرم دفتر آیت اللہ یعقوبی، قم اور مشہد کے دفاتر کے ساتھ مل کر، پاکستانی طلباء اورانکے اہلخانہ کے بھرپور مدد کررہے ہیںَ۔
انکے مطابق مشہد شہر میں رہائش پذیر پاکستانی طلباء کی ماہانہ بنیادوں پر دیکھ بحال کی جائے گی۔
جبکہ قم کے حوالے سے علامہ ہادی نے کہا کہ یہاں پر بھی مقیم پاکستانی طلبا کو درج کرنے کا عمل آہستہ آہستہ شروع ہوچکا ہے ، تاکہ انکی بھی ماہانہ بنیاد پر مدد کی جاسکے اور وہ اسلام کی مزید خدمت کر سکیں۔
علامہ ہادی حسین نے مزید بتایا کہ دو روز قبل ہی قم میں پاکستانی خاندانوں میں 200 راشن  پارسل تقسیم کیے گئے تھے ، اور مشہد میں آیت اللہ یعقوبی سے وابستہ فیض الزہرا چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے ساتھ درجنوں پاکستانی خاندانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا کام جاری ہے، تاکہ ان کی ہمیشہ دیکھ بھال کی جاسکے۔
علامہ ہادی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی حکومت بھی ایران اور عراق میں موجود پاکستانی طلباء پر توجہ دے گی، اور ان کے بارے میں ان ممالک مین موجود پاکستانی سفارت اور قونصل خانون کے ذریعے ان تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، انہوں مزید کہا کہ پاکستان میں سرگرم دفتر مرجعیت اس حوالے سے حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہےَ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .