۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ہادی حسین

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ محمد الیعقوبی کے پاکستان میں نمائندہ علامہ ہادی حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ محمد الیعقوبی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مرکزی دفتر نمائندہ آیت اللہ محمد الیعقوبی واقع اسلام آباد کی جانب سے پاکستان بھر کے قرنطینہ سنٹرز میں موجود زائرین اہلبیت علیہم السلام اور طلاب کی خدمت میں ضروریات زندگی پر مشتمل بھاری مقدار میں سامان پہنچانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آیت اللہ محمد الیعقوبی پاکستان کے قرنطینہ سینٹر میں موجود پاکستانی زائرین کو لے کر کافی پریشان ہیں اور انکی خدمت میں دلچسپی لے رہے ہیں جس کی بناء پر زائرین کی خدمت اور اور مشکلات میں کمی لانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں جن پر بلا تاخیر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔علامہ ہادی  نے کہا کہ میرے نزدیک پاکستان کے قرنطینہ سینٹرز میں موجود زائرین کی خدمت دینی فریضہ اورعظیم سعادت ہے، اور آج زائرین کی اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے علامہ ہادی حسین نے متنبہ کیا کہ بد قسمتی سے چند شر پسند عناصر اور مفاد پرست سیاستدانوں کی جانب سے زائرین کو کورونا کی وبا پھیلانے کی وجہ قرار دینا افسوسناک ہونے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں خلفشار کا باعث بن سکتا ہے۔

علامہ ہادی نے زائرین پر کورونا پھیلانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے وہ اس قسم کے بے بنیاد اور غیر ذمہ دار باتوں پر کان نہ دھریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .