۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
فری میڈیسن پیک تقسیم

حوزہ/قم میں دفتر آیت اللہ شیخ یعقوبی و نمائندہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین شیخ ہادی کی جانب سے اور وائس آف پاکستان کی تعاون سے قم میں موجود غیر ایرانی طالبعلموں میں فری میڈیسن پیک تقسیم کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قم میں دفتر آیت اللہ شیخ یعقوبی و نمائندہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین کی جانب سے اور وائس آف پاکستان کی تعاون سے قم میں موجود غیر ایرانی طالبعلموں میں فری میڈیسن پیک تقسیم کیا گیا۔

پاکستان میں آیت اللہ شیخ یعقوبی کے نمائندہ علامہ شیخ ہادی حسین کے مطابق آج ۲۵۰ طالبعلموں میں خصوصی میڈیسن پیک تقسیم کیا جس میں مختلف چیزیں شامل ہیں۔

علامہ ہادی  نے کہا کہ اس وقت لوگوں کی خدمت کرنا دینی فریضہ اورعظیم سعادت ہے، اور آج کی اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایران کے ساتھ ہے۔

انھوں نے کہا کہ بارگاہ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ پروردگار تمام عالم اسلام اور عالم انسانیت میں جو بھی اس مرض میں مبتلاء ہے جلد از جلد اس عظیم اور پر برکت مہینہ و امام زمان عجل کے صدقہ میں انکو شفاء اور سلامتی عطا فرمائے اور اس بیماری سے محفوظ رکھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .