۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
ایران میں ۳۵ ہزار سے زائد کورونا مریض صحتیاب

حوزہ/ایران میں کورونا وائرس میں مبتلاء مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت صحت کے شعبۂ تعلقات عامہ و اطلاع رسانی کے سربراہ کیانوش جہانپور نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 41 ہزار 945 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔ 

کیانوش جہانپور نے مریضوں کی تازہ ترین اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار نو سو بہتر افراد کے اندر کورونا وائرس کا پتہ چلا ہے۔ جہانپور نے مزید کہا کہ نئے مریضوں سمیت ملک میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد اڑسٹھ ہزار ایک سو بانوے تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد سولہ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے کم سے کم چھیانوے ہزار مریض اپنی جان سے ہاتھ  دھو چکے ہیں جبکہ تین لاکھ باسٹھ ہزار صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔  

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .