۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر سفر روز اول آیت الله رئیسی به اصفهان

حوزہ/ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا: سلامتی کی تمام قسموں میں عوام کے جسم و جان کی سلامتی کو اولویت حاصل ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ابراهیم رئیسی نے یوم ولادت حضرت ولی عصر (عج) کی مبارک باد پیش کی اور کہا: عصر حاضر میں دنیا ایک منجی کی منتظر ہے ، انتظار کا مطلب موثر سرگرمیاں اور فعالیتیں ، مصائب و الام ، کمی اور دشمنوں کی دشمنی پر صبر و استقامت ہے ۔

انہوں نے کہا: مومن اور منتظر انسان معروفات اور منکرات کے مقابل اپنی ذمہ داری محسوس کرتا ہے اور ایک منتظر کی جگہ ہونے کی وجہ سے خود بھی امر بالمعروف نھی عن المنکر انجام دیتا ہے اور دوسروں کو بھی امر بالمعروف نھی عن المنکر انجام دینے کی تاکید کرتا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے اپنے بیان میں کرونا مریضوں کے علاج کے حوالے سے ایرانی میڈیکل ٹیم اور ادارہ صحت کے اراکین اور ڈاکٹرس و نرسز کی کوششوں کو سراہا ۔

انہوں نے مزید کہا: سلامتی کی تمام قسموں میں عوام کے جسم و جان کی سلامتی کو اولویت حاصل ہے ، تدبیر کا تقاضا عوام کی جان کا تحفظ کیا جائے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .