حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے مغربی ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ ملک کے خزانے لوٹنے والوں اور معاشی بدعنوانوں کو اپنے ملک کی پناہ گاہ بننے کی اجازت نہیں دیں اور یہ نہیں سوچیں کہ معاشی بدعنوانوں کے ذریعہ عوام سے چوری ہونے والے پیسہ سے ان کا فائدہ ہوگا۔یہ بات "سید ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز جوڈیشل افسران کی سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مغرب کو معاہدوں پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہونا چاہئے مگر ان کا ظلم دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے اور ان مظالم کا بھرپور ہاتھ سے مقابلہ کرنے کے لئے نظام تسلط کے خلاف طاقت ضروری ہے۔
رئیسی نے ملک کے 10 سالہ اسلحہ کی پابندیوں کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں صرف امریکی سیاسی شکست تک ہی محدود نہیں ہونا چاہئے اور ایرانی عوام کے خلاف امریکہ اور مغربی تمام پابندیوں کو ختم کیا جانا چاہئے۔