حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کا حالیہ اقدام ، اسلام ، امت اسلامی اور فلسطینی اصولوں کے ساتھ بہت بڑی اور تاریخی خیانت ہے۔
آیت اللہ رئیسی نے علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کی گرتی ہوئی پوزیشن اور زوال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کےانقلاب اسلامی ، ایرانی عوام اور اسلامی مزاحمت کا گذشتہ 40 برسوں سے امریکہ کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔ انقلاب اسلامی نے ہر سطح پر امریکہ کو شکست سے دوچار کیا ہے اور ایران نے حالیہ دنوں میں سکیورٹی کونسل میں بھی امریکہ کو تاریخی شکست دی ہے۔ امریکہ کے اقتصادی اور سیاسی شرائط اس بات کا مظہر ہیں کہ امریکہ روزبروز زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے امریکہ کی طرف سے امارات کو دھوکہ دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امارات کا اسرائیل کے ساتھ حالیہ معاہدہ اسلام، مسلمانوں اور مسئلہ فلسطین کے ساتھ بہت بڑی غداری اورخیانت ہے ۔ عرب ممالک کے غیرت مند عرب مسلمان و اماراتی مسلمان شیشہ کے محلوں میں رہنے والے اماراتی حکام کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ ایران سخت شرائط میں فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور ہم فلسطینی عوام کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران پر امریکہ کی طرف سے دباؤ کی اصل وجہ بھی مسئلہ فلسطین ہے ہم مسئلہ فلسطین کو حق و باطل کی پہچان سمجھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ