۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
آیت الله تسخیری

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔

 حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالم اسلام کے امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری آج تہران کے ایک ہاسپیٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال فرماگئے۔

آیت اللہ تسخیری 19 اکتوبر 1944 میں تہران میں پیدا ہوئے۔ اپ نے سن 1995 میں ادارہ ثقافت و ارتباطات اسلامی کی تاسیس کی اور 2001 میں ادارہ عالمی تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سکریٹری مقرر کئے گئے نیز دیگر اہم سرگرمیاں اپ کی زندگی کا حصہ ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .