۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
آیت الله تسخیری

حوزہ/ یہ ایک مسلم الثبوت حقیقت ہے کہ جو بھی اس دنیا میں آیا ہے اسے جانا ہے،لیکن اس دنیا میں ایسا کچھ کرکے جائے کہ ہمیشہ زندہ رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید آفاق عالم زیدی سرسوی جنرل سکریٹری پیام آفاق فاونڈیشن سرسی سادات نے کہا کہ مشاور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیة اللہ شیخ محمد علی تسخیری کے انتقال کی خبر یقینا ایک پر ملال اور پر درد خبر ہے پورے عالم انسانیت کےلیئے خصوصا شیعیان حیدر کرار کیلئے۔

یہ ایک مسلم الثبوت حقیقت ہے کہ جو بھی اس دنیا میں آیا ہے اسے جانا ہے،لیکن اس دنیا میں ایسا کچھ کرکے جائے کہ ہمیشہ زندہ رہے اسی لیئے امیر کائنات نے فرمایا زندگی ایسی گزارو کہ جب تک با حیات رہو لوگ تم سے ملنے کی تمنا کریں اور جب تم اس دنیا سے چلے جاو تو تمہاری یاد میں گریہ کریں۔

آج آیة اللہ تسخیری کے انتقال پر ہر وہ آنکھ کہ جس میں انسانیت  اور درد ہے وہ نم ہے۔

لہذا ہم خانوادہ آیة اللہ تسخیری کی خدمت میں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .