۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
آیت الله تسخیری

آیت اللہ تسخیری رحمۃ اللہ علیہ نے جو گراں قدر خدمات انجام دئیے ہیں انہیں باشعور اسلامی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حمید الحسن زیدی،مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور نے خبر رحلت مشاور عالی رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ تسخیری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک متبحر فقیہ اور ایک باشعور انقلابی شخصیت تھے۔

تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے: 

باسمہ تعالیٰ 
انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی مشاور عالی رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ تسخیری نے جہان  فانی کو الوداع کہا:

انا للہ وانا الیہ راجعون

عالم ربانی آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری ایک متبحر فقیہ اور ایک  باشعور انقلابی شخصیت تھے جنھوں نے اپنی عمر بابرکت کا ایک بڑا حصہ انقلاب اسلامی ایران کی  خدمت میں بسر کیا متعدد بین الاقوامی اداروں کی سر براہی اور سرپرستی  کے ذریعہ آپ نے جو گراں قدرخدمات انجام دئیےہیں انھیں باشعور اسلامی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائے 
ہم اس فقید سعید کے بچھڑنے پر عالم اسلام رہبر معظم انقلاب ملت شریف ایران اور ان کے اہل خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الہی میں دعا کرتے ہیں کہ کریم پروردگار ان کے درجات کو بلند کرے اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ 
سید حمید الحسن زیدی 
            مدیر 
الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور 
17اگست 2020

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .