۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا مناظر حسین نقوی

حوزہ/ آیت اللہ تسخیری کا شمار رہبر معظم کے قریبی با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا یقیناً ان کی وفات سے بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مناظر حسین نقوی،جنرل سکریٹری الجواد فاؤنڈیشن مشہد المقدس نے آیت اللہ تسخیری رضوان اللہ علیہ کی خبر رحلت پر غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ تسخیری کا کردار اور جدوجہد ان کو ہمارے درمیان ہمیشہ زندہ رکھے گا۔

تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے: 

موت العالم موت العالم 

انا للّٰہ و انا الیہ راجعون 

آیت اللہ تسخیری رضوان اللہ علیہ تحریک وحدت المسلمین انقلاب اسلامی ایران کے مجمع تقریب بیں المذاھب میں نمایاں کردار انجام دینے والوں میں ایک عظیم شخصیت تھےاور انکی دینی خدمات ناقابل فراموش  ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 
آیت اللہ تسخیری کا شمار رہبر معظم کے قریبی با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا یقیناً ان کی وفات سے بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ 
مرحوم نے اتحاد وحدت اسلامی کے لیے اپنی زندگی وقف کی ہوئی تھی۔ 
آیت اللہ تسخیری کا کردار اور جدوجہد ان کو ہمارے درمیان ہمیشہ زندہ رکھےگی۔
ہم سابق مجمع تقریب بین المذاھب کے سربراہ اور مشاور عالی رھبر معظم آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کی المناک وفات پر امام زمانہ عج رہبر معظم مراجع عظام ، علمای اعلام ، طلاب کرام  کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کے علو درجات کے لئے دعا گو ہیں اور بارگاہ احدیت میں نیایش گزار ہیں کہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سید مناظر حسین نقوی مشھد 
جنرل سکریٹری الجواد فاؤنڈیشن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .