حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ولی الحسن رضوی کے انتقال پر حجۃ الاسلام و المسلمین سید مناظر حسین نقوی،جنرل سکریٹری الجواد فاؤنڈیشن ہندوستان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرّحمٰن الرَّحيم
وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ، الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
وَالْعُلَمَاءُ بَاقُونَ مَا بَقِيَ الدَّهْرُ: أَعْيَانُهُمْ مَفْقُودَةٌ، وَ أَمْثَالُهُمْ فِي الْقُلُوبِ مَوْجُودَةٌ
عالمِ باعمل حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید ولی الحسن رضوی صاحب کی رحلت علمی و ادبی حلقوں کے لئے افسوس ناک خبر
بہت افسوس ہوا جب یہ خبر موصول ہوئی کہ عالمِ باعمل، فاضل جلیل، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ولی الحسن رضوی صاحب اس دارِ فانی سے رحلت فرما گئے۔ ان کی وفات علمی و دینی حلقوں کے لئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
مولانا مرحوم نے اپنی پوری زندگی سادگی کے ساتھ گزاری اور دینِ اسلام کی ترویج، تعلیم و تبلیغ تالیف اور خدمتِ اہلِ بیتؑ میں بسر کی۔ ان کی علمی کاوشیں، فکری رہنمائی اور تبلیغی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ حقیقی معنوں میں علم و عمل کے پیکر تھے، جن کی سیرت و کردار نوجوان علماء کے لیے ایک مثال ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جوارِ معصومینؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ، اور عقیدت مندوں اور شاگردوں کو صبر جمیل عطا کرے۔ بلخصوص مرحوم کے برادر بزرگوار جناب مولانا سید شمیم الحسن صاحب کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔
شریک غم
سید مناظر حسین نقوی
جنرل سکریٹری الجواد فاؤنڈیشن ہندوستان
آپ کا تبصرہ