حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ٹورنٹو/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ولی الحسن رضوی طاب ثراہ کے انتقال پر علی اسلامک مشن کینیڈا ٹورنٹو میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا۔ اس مجلس کی صدارت حجۃ الاسلام الحاج مولانا سید احمد رضا الحسینی امام جمعہ ٹورنٹو نے کی، جبکہ پاکستان سے تشریف لائے مہمان عالمِ دین مولانا مبشر علی زیدی نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔
مجلس کا آغاز دعائے توسل سے ہوا، جس کے بعد مقررین نے مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے مولانا ولی الحسن رضوی کے انتقال کو ملتِ اسلامیہ کے لیے ایک عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے ان کی علمی و تبلیغی جدوجہد کو سراہا۔
بعد ازاں، مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے بڑے بھائی حجۃ الاسلام شمیم الملت مولانا سید شمیم الحسن رضوی (عمید جامعہ جوادیہ، بنارس) سمیت تمام اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی گئی۔
آپ کا تبصرہ