منگل 1 اپریل 2025 - 15:46
حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ولی الحسن رضوی کے انتقال پر وکیل آیت اللہ العظمیٰ سیستانی ہند کا اظہار تعزیت

حوزہ/ امام جمعہ ممبئی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید احمد علی عابدی نے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ولی الحسن رضوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدیر جامعہ امام امیرالمومنین علیہ السلام نجفی ہاؤس و امام جمعہ ممبئی اور ہندوستان میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید احمد علی عابدی نے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ولی الحسن رضوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ "حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید ولی الحسن رضوی، جنہیں آج انتہائی افسوس کے ساتھ مرحوم اور طاب ثراہ کہنا پڑ رہا ہے، خانوادہ ظفر الملت کے ایک تابندہ اور روشن چراغ تھے، جو بجھ گیا۔ انہوں نے علمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں، درس و تدریس اور تبلیغ کے میدان میں سرگرم عمل رہے اور اپنی ملنساری، اخلاق، تدین اور زہد و تقویٰ کی بدولت طلبہ اور عوام میں یکساں مقبول تھے۔ ان کا انتقال علمی اور دینی حلقے کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔"

مولانا سید احمد علی عابدی نے مزید کہا کہ "میں خانوادہ ظفر الملت کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمیم الحسن (شمیم الملت) کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ یہ ان کے لیے ایک عظیم صدمہ ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی، بھتیجے اور نہ جانے کتنے عزیزوں کے غم برداشت کیے ہیں۔ خداوند متعال ان کے درجات بلند کرے، انہیں صبر اور حوصلہ عطا فرمائے اور ان کا سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے۔"

انہوں نے آخر میں کہا کہ "میں اپنی جانب سے اور پوری قوم کی طرف سے جناب شمیم الملت اور خانوادہ ظفر الملت کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ خدا مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں شفاعت معصومین علیہم السلام نصیب ہو۔ آمین۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha