پیر 29 ستمبر 2025 - 09:56
آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی اہلیہ کے انتقال پر سید عمار حکیم کا تعزیتی پیغام

حوزہ/ عراقی قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی تقدیر و ارادے پر ایمان رکھتے ہوئے، مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی خدمت میں ان کی اہلیہ محترمہ، سیدہ اور عظیم خاتون، مرحوم آیت اللہ سید میرزا حسن کی دختر اور آیت اللہ مجدد شیرازی کی نواسی کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ مرحومہ کی روح کو اپنے سایہ رحمت میں قرار دے اور آیت اللہ سیستانی، ان کے فرزندان اور دیگر اہل خانہ کو صبر و تحمل عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha