۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تولیت حرم حضرت عباس (ع) : سخنان آیت الله العظمی سیستانی مرهم زخم‌ها است.

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد صافی نے کہا: عراق میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کا وجود مبارک عراقیوں کے سکون دل کا باعث ہے اور ان کے الفاظ مرحم زخم ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ سیستانی کے نمائندے اور حرم حضرت عباس علیہ السلام کے متولی حجۃ الاسلام و المسلمین سید احمد صافی نے اسپین کے آل البیت انسٹی ٹیوٹ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا: آیت اللہ سیستانی ایک عظیم مرجع ہیں اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایک خاص مقام رکھتے ہیں، ایک مرجع ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت ہی مدبر اور حکیم شخصیت بھی ہیں، آپ نے تمام عراقیوں کو ایک نظر سے دیکھا ہے اور سب کی ایک جیسی ہی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس مرجع تقلید نے 2003 سے عراقیوں کے سامنے آنے والی تمام دہشت گردانہ کارروائیوں اور تشدد کو مسترد اور مذمت کی ہے، آیت اللہ سیستانی عراقیوں کے تمام مسائل سے واقف ہیں اور عراقیوں کے درد کو اپنا درد سمجھتےہیں، انہوں نے عراقی عوام کی آواز کو براہ راست تمام بین الاقوامی اداروں جیسے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق تک پہنچایا ہے۔

آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے مزید کہا: آیت اللہ سیستانی نے ہمیشہ کسی بھی فرقہ وارانہ اور مذہبی لیبل کے بغیر لوگوں کی مدد کی ہے، جب عراق میں دہشت گرد تحریکیں سرگرم ہوئیں اور اس ملک کی وحدت خطرہ لاحق ہوا اور دشمن نے اس ملک کے عوام کے درمیان فرقہ وارانہ جنگ چھیڑنا چاہا تو آیت اللہ سیستانی نے اپنی دانشمندانہ سوچ یہاں کے لوگوں کی حفاظت کی اور ان کے ہی وجود سے لوگوں نے اپنے گھروں میں چین کی سانس لی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد صافی نے کہا: عراق میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کا وجود مبارک عراقیوں کے سکون دل کا باعث ہے اور ان کے الفاظ مرحم زخم ہیں کیوں کہ ان کی موجودگی لوگوں کے دلوں کو تحفظ کا احساس دلاتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .