۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
صافی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد صافی نے کہا:معاشرے کی تعمیر اور اس میں پیدا ہونے والے باطل عقائد کو درست کرنے میں علماء کا کردار خاصا اہم ہے، لہذا علماء کو چاہیے کہ وہ مل کر انحرافات کا مقابلہ کریں اور انحرافی مسائل سے لوگوں کو خبردار کریں اور اس کی تردید کے لیے دلائل پیش کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ وحید خراسانی کے فرزند حجت الاسلام والمسلمین شیخ محسن وحید نے حرم حضرت عباس علیہ السلام کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد صافی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور سیرت اہل بیت علیہم السلام سے متعلق جدید تحقیقات، تصنیفات اور کتابوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین صافی نے بھی اس ملاقات میں افکاراسلامی ، پیغمبر اکرم (ص) اور اہل بیت اطہار (ع) کی سیرت جیسے موضوعات پر علمی تحقیق پر تاکید کی اور کہا: دور حاضر میں اس طرح کے موضوعات پر تحقیق کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے نئے دینی مدارس کے قیام کے ساتھ ساتھ قدیمی مدارس کی تعمیر نو پر زور دیا اور کہا کہ قدیمی دینی مدارس کا وجود ایک عظیم ورثہ ہے جسے ضائع نہیں کیا جا سکتا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد صافی نے کہا:معاشرے کی تعمیر اور اس میں پیدا ہونے والے باطل عقائد کو درست کرنے میں علماء کا کردار خاصا اہم ہے، لہذا علماء کو چاہیے کہ وہ مل کر انحرافات کا مقابلہ کریں اور انحرافی مسائل سے لوگوں کو خبردار کریں اور اس کی تردید کے لیے دلائل پیش کریں۔

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے فرزند نے حرم حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف سرگرمیوں خاص کر فکری وثقافتی سرگرمیوں کی تعریف کی، اور زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں حرم کی زحمتوں کی بھی تعریف کی، خاص طور پر جن دنوں میں لاکھوں اور کروڑوں زائرین کربلائے معلیٰ تشریف لاتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .