روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)
-
حضرت عباسؑ کا عمل کربلا کے پیغام کا ترجمان
حوزہ/حضرت علی علیہ السلام نے نماز شب میں دعا مانگی "پالنے والے مجھے ایک ایسا فرزند عطا کر دے جو عین اسلام حسینؑ پر قربان ہو کر مجھے تیری بارگاہ میں سرخرو بنا سکے۔" علیؑ کی دعا قبول ہوئی اور بطن حضرت فاطمہ کلابیہ سے حضرت عباسؑ پیدا ہوئے۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے آئمہ البقیع (ع) کے مزارات کی تعمیر پر ایک علمی سمپوزیم کا انعقاد
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کی طرف سے ائمہ البقیع علیہم السلام کے مزارات کی تعمیر پر ایک علمی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔
-
3 ہزار عراقی طالبات نے بین الحرمین کربلائے معلی میں اپنا گریجویشن مکمل کرنے کا جشن منایا
حوزہ/ عراقی طالبات کےگریجویشن مکمل کرنے پر’’بنات الکفیل‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والا ساتواں جشن حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے قریب منایا گیا۔
-
متولی حرم حضرت عباس علیہ السلام:
انحرافات کا مقابلہ کرنے کے لیے علماء کو متحد ہو کر کام کرنا چاہئے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد صافی نے کہا:معاشرے کی تعمیر اور اس میں پیدا ہونے والے باطل عقائد کو درست کرنے میں علماء کا کردار خاصا اہم ہے، لہذا علماء کو چاہیے کہ وہ مل کر انحرافات کا مقابلہ کریں اور انحرافی مسائل سے لوگوں کو خبردار کریں اور اس کی تردید کے لیے دلائل پیش کریں۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا وفد گذشتہ سولہ روز سے شام میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے شام میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
-
مملکت صبر کے سپہ سالار شہسوار لشکر ایثار
حوزہ/ لوگ جس شجاعت کےلیے طویل و عریض قصیدے لکھتے ہیں وہ در حقیقت جہاد اصغر ہے،شہنشاہ وفا کا جہاد اکبر دیکھنا ہے تو حیات کے ہر اس مرحلہ پر خاموشی دیکھوگے جہاں جزبات تکلم طلب تھے وہاں نفس پر تاب ضبط کا عنوان بن کر پیمانہ صبر کو چھلکا تے رہے جتنی شدت سے کربلا میں نیزہ برداری شمشیر زنی کی ہے اس سے کہیں زیادہ صبر و ضبط کا مظاہرہ کیا گیا جو علامت ہیکہ طاقت ہونے کے بعد جبر کمال نہیں صبر کمال ہے۔
-
حضرت عباس علیہ السلام
حوزہ/ حضرت عباس علیہ السلام اللہ کے عبد صالح ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، امیرالمومنین علیہ السلام ، امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کے اطاعت گذار تھے۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مضیف زائرین کی خدمت میں سرگرم
حوزہ/ حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ماہ صفر کی پانچویں تاریخ سے زائرین اربعین کے لئے اپنے اپنے بیرونی آؤٹ لیٹس کھول دیئے ہیں اور ان آؤٹ لیٹس کے ذریعے ہر روز 15,000 سے زائد کھانے تقسیم کیے جائیں گے۔ لیکن زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ساتھ ہماری خدمات میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا اور روز اربعین ہم دسیوں ہزاروں زائرین کو کھانا فراہم کریں گے۔
-
عاشورائی مراسم کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جامع صفائی، دھونے اور معطر کرنے کا کام سرانجام دیا گیا +تصاویر
حوزہ/ عاشوراء کے دن کربلا میں برآمد ہونے والے رکضہ طوریج اور سوئم کے دن قبیلہ بنی اسد اور دیگر عراقی قبائل کے تاریخی جلوسوں کے اختتام کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اندرونی صحن، ضریح مبارک والے ہال اور اس کے گرد موجود رواق کی جامع صفائی، دھونے اور معطر کرنے کا کام سرانجام دیا گیا۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد کا علم کارگل میں موسمِ احزان کا اعلان کر رہا ہے
حوزہ/ ہندوستان کے انتہائی شمالی علاقے کارگل میں ایام عزاء کی ابتدا کا باقاعدہ اعلان کرنے کے لیے دسیوں ہزار مومنین کی موجودگی میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے گنبد کا علم بلند کیا گیا کہ جس کے بعد اہل کارگل نے حسینی سوگ اور عزائی تقریبات آغاز کیا تاکہ وہ امام حسین(ع) اور ان کے اہل و عیال اور اصحاب کی شہادت کو یاد کر کے انھیں خراج عقیدت پیش کریں۔
-
عراق میں جاپان کے سفیر: روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کےمنصوبے بے حد متاثرکن ہیں
حوزہ/ جاپانی سفیر نے کہا کہ "میں کربلا کا دورہ کرکے بہت خوش ہوں، یہ شہر جو مسلمانوں اور عراق کے لیے اہم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے، ایک اہم ثقافتی ورثہ ہے۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی بین الاقوامی تعلقات کانفرنس میں شرکت،زائرین کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تبادلہ خیال
حوزہ/ روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر سلیم الجصاني نے کانفرنس کی اہمیت اور مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: بین الاقوامی تعلقات کانفرنس محبت اور رابطے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اور زائرین کی خدمت کو ترقی دینے کے لیے ہے اور انہیں کام کے منصوبوں کے طور پر منظم کرنے کے لیے تجاویز پیش کرنا۔"
-
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی 33ویں سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت اور ثقافتی سرگرمیاں
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین کے ڈائریکٹر پروفیسر حیدر طالب ممیتھا نے کہا کہ اس اہم بین الاقوامی علمی و ثقافتی فورم میں شرکت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکری و ثقافتی منصوبوں میں شامل ہے جن کا مقصد کتاب اور مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا اور ایسی نمائشوں کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اہم فکری اور ثقافتی مصنوعات کو متعارف کروانا ہے۔
-
انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے روضہ حضرت عباس (ع) میں مجلس عزاء منعقد
حوزہ/ شيخ محمد الكريطي نے کہا کہ جنت البقیع میں مدفون آئمہ اطہار علیھم السلام پر فقط ان کی زندگی میں ہی ظلم و ستم کی انتہاء نہ ہوئی بلکہ ان ملعونوں کے ہاتھوں شہید ہو جانے کے بعد بھی ان پر ظلم و ستم آج تک جاری ہے ان کی قبروں کو مسمار کر دینا، ان کے روضوں اور مزاروں کو تباہ کر دینا اوران کے چاہنے والوں کو ان کی زیارت سے روکنا ایک واضح ظلم ہے۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن پرنٹنگ سینٹر نے بین الاقوامی قرآنی نمائش میں شیلڈ آف ایکسیلینس حاصل کی
حوزہ/ نمائش کے اختتام پر شرکت کرنے والی تمام مراکز، مقدس مقامات، اور اشاعتی اداروں کو پہلی بین الاقوامی قرآنی نمائش کے منتظمین کی طرف سے نمائش میں شرکت کے لیے تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے دینی علوم کے افریقی طلباء کے لیے ایک ثقافتی دورے کا اہتمام
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ سنٹر فار افریقن اسٹڈیز نے دینی علوم کے افریقی طلباء جو صوبہ نجف اشرف میں زیر تعلیم ہیں، کے لیے ایک ثقافتی دورے کا اہتمام کیا۔
-
سویڈن کے سفیر کی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات اور متعدد خدماتی،تعلیمی اور صنعتی سائٹس کا دورہ
حوزہ/ ملاقات کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد خدماتی،تعلیمی اور صنعتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سویڈن کے سفیر نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مختلف شعبہ جات میں کارکردگی کو بے حد سراہا۔
-
حضرت فاطمہ زہراء (ع) کی شہادت پر روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے خدام کا پرسہ
حوزہ/ حرم کے خدام کا یہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں پہنچا کہ جہاں امام حسین علیہ السلام کے حرم کے خدام بھی اس عزاداری میں شریک ہوئے جلوس کے آخر میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
-
چین سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نام شکریہ کا خط
حوزہ/ چینی خطاط نورالدین می گوانگ جیانگ نے اعزاز دیئے جانے پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور روضہ مبارک کے سیکریٹری جنرل سید محمد اشیقر کا ایک خط کے ذریعے شکریہ ادا کیا ہے۔
-
ایک نوجوان جو کربلا میں شفا یاب ہوا؛ سردار باقر زادہ حضرت عباس کی کرامت بیان کرتے ہوئے
حوزہ/ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی سرچ کمیٹی کے کمانڈر نے حضرت عباس (ع) کے حرم میں 8 ستمبر کی صبح بوقت طلوع آفتاب ایک نوجوان کی شفا یابی کے بارے میں ایک کہانی بیان کی۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) قرآنی علوم و ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا قرآن انسٹی ٹیوٹ معاشرے کے تمام طبقات میں قرآنی علوم و ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے پورے عراق اور بعض دیگر ممالک میں انسٹی ٹیوٹ نے شاخیں کھول رکھی ہیں کہ جہاں پورا سال قرآنی علوم کی درس وتدریس اور دیگر پروگراموں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے کربلا کے ایک اسکول کی مرمت اور بحالی کا کام شروع ہوگیا ہے
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے بحالی و تعمیراتی انجینئرنگ سیکشن نے کربلا گورنریٹ کے مزید ایک اسکول کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے جو کہ بری طرح زبوں حالی سے دوچار ہو چکا تھا۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں یونیورسٹیز کے 200 طلباء و طالبات کے اعزاز میں گریجویشن تقریب
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے نجف گورنریٹ کی بغداد ٹیکنیکل یونیورسٹی اور کوفہ یونیورسٹی کے 200 طلباء کے اعزاز میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
ترکی کے سفیر کی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری
حوزہ/ عراق میں ترکی کے سفیرعلي رضا كوني نے کہا، "عراق میں مقامات مقدسہ اہم ترین مقامات ہیں کیوں کہ ان کا تعلق آئمہ اہل بیت علیہم السلام سے ہے اور میں نے یہاں ایک خاص روحانیت کو محسوس کیا ہے۔ میں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میوزیم کو بھی دیکھا ہے جو اہم تاریخی اور قیمتی نوادرات کا خزانہ ہے۔"
-
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کےمنعقد کردہ قرآن کورس میں افریقی ممالک کے (30) سے زیادہ طلباء کی شرکت +تصاویر
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز نے شعبہ معارف اسلامی وانسانی کےذیلی ادارے قرآن مرکز کے تعاون سے دوسرے امام حسن مجتبیٰ (ع) کورس کا انعقاد کیا ہے ۔جسمیں براعظم افریقہ کے مختلف ممالک کے (30) سے زیادہ طلباء نے شرکت کی۔
-
۴شعبان حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کا پر مسرت دن
حوزہ/ حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے قمر بنی ہاشم حضرت عباس بن علی علیہ السلام کے جشن میلاد کے پر مسرت موقع پر تمام قارئین کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
-
کربلا؛ الصدّيقة الطاهرة(س) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن کی جانب سے عالمی وبائی مرض کورونا سے بچاؤ کے بارے میں تعلیمی لیکچرز کے انعقاد کا سلسلہ جاری
حوزہ/ آرگنائزیشن کی انتظامی کمیٹی کی رکن محترمہ بشریٰ نے کہا: " یہ لیکچر ان لیکچرز کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جو آرگنائزیشن کی جانب سے متعدد موضوعات پرآگاہی اور رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار بنیادوں پر منعقد کئے جاتے ہیں۔ "
-
روضہ مبارک امام حسین و حضرت عباس (ع) کی پھولوں سے تزئین و آرائش +تصاویر
حوزہ/ شعبان کےبا برکت اور بافضیلت مہینے کے قریب آتے ہی روضہ مبارک کے خدام نے روضہ مبارک امام حسین و حضرت عباس علیہم السلام کو اندر اور باہر سے بینروں، پھولوں اور پودوں کے ساتھ سجایا۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ قرآن مرکز نجف اشرف:
"روایت حفص اور قاریان دہ گانہ کی قرائت کے مطابق قرائت کے اصول اور ضوابط" کے عنوان سے علمی سمپوزیم کا انعقاد
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر مختلف قرآنی سرگرمیوں، منصوبوں اور کورسز کا انعقاد کرتا ہے۔ جن کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔
-
نجف اشرف؛ ام البنین(ع) ای یونیورسٹی کی جانب سے قرآنی علوم اور معارف ثقلین کی نشر و اشاعت کے لئے قرآن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا اعلان
حوزہ/ روضہ مارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ ام البنین عليہا السلام ای یونیورسٹی نے برائے خواتین قرآنی علوم اور معارف ثقلین کی نشر و اشاعت کے لئے قرآن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔