۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
دانشجوی عراقی فارغ التحصیلی

حوزہ/ عراقی طالبات کےگریجویشن مکمل کرنے پر’’بنات الکفیل‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والا ساتواں جشن حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے قریب منایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی طالبات کےگریجویشن مکمل کرنے پر’’بنات الکفیل‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والا ساتواں جشن حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے قریب منایا گیا۔

یہ جشن حرم حضرت عباس علیہ السلام میں الکفیل گرلز اسکولز کی کوششوں سے منعقد ہوا، اس پروگرام کا خاص نعرہ تھا ’’ نور فاطمہ –سلام اللہ علیہا-نور فاطمہؐ سے ہم پوری دنیا کو روشن کریں گے‘‘ اس پروگرام میں 15 عراقی صوبوں سے 3000 سے زیادہ طالبات نے شرکت کی۔

اس تقریب میں عراق کی مختلف یونیورسٹیوں سے 3000 سے زائد طالبات نے شرکت کی اور انہوں نے حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام حرم کے سامنے ملک و انسانیت کی خدمت کا عہد کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .