۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اربعین

حوزہ/ توقع کی جاتی ہے کہ اس سال اربعین گذشتہ سال سے بڑا ہوگا اور اس حوالے سے سات سو بسیں اور بیس ٹرینوں کے علاوہ ایک سوپچاس ٹرک سامان منتقل کرنے اور خوراک لیجانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،چہلم امام عالی مقام کے نزدیک ہونے کے ساتھ ہی عراق میں زائرین کی آمد و رفت کا سلسلہ تیز تر ہورہا ہے۔

کربلا کے گورنر کے مطابق کربلا میں چہلم امام اور زائرین کی وجہ سے اس بدھ سے چھٹیاں شروع کردی گیی ہیں۔شہر نجف اشرف میں اتوار سے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایران اور عراق میں اربعین امام حسین(ع) ایک ہی دن ہونے کا امکان ہے اور کروڑوں زائرین کی آمد متوقع ہے۔

بلڈ ڈونیشن بین‌الحرمین میں

کربلا میں الهندیه ہسپتال کی جانب سے بین الحرمیں خون دینے کی مہم چلائی گیی ہے۔بلڈ بینک کے سربراہ قیس رشید، کا کہنا تھا: مذکورہ پروگرام پہلے سے بنایا گیا تھا اور دیے گئے خون بیماروں اور زخمیوں کے لیے وقف کیا گیا ہے۔

بارہوں مدارس فیسٹیول نجف اشرف میں منعقد کی گیی جسمیں ساڑھے سات سو مبلغین «زیارت اربعین حمایت امام حسین علیه‌السلام نمایش» کے موٹو کے ساتھ شریک تھے۔

وزارت داخلہ کے مطابق تمام سرحدی شہروں سے زائرین کے داخلے کا مکمل اہتمام کیا گیا ہے.عراقی وزیر ٹرانسپورٹ رزاق محبیس السعداوی نے ٹرانسپورٹ سروسز کا جایزہ لینے کے لئے نجف کا دورہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ توقع کی جاتی ہے کہ اس سال اربعین گذشتہ سال سے بڑا ہوگا اور اس حوالے سے سات سو بسیں اور بیس ٹرینوں کے علاوہ ایک سوپچاس ٹرک سامان منتقل کرنے اور خوراک لیجانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

کربلا- نجف کے راستے زائرین سے پر ہیں جو جنوبی حصوں سے کربلا کی سمت گامزن ہے تاہم بعض زائرین صحرایے علاقوں سے بھی سفر کرتے ہویے کربلا پہنچ رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .