۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
اربعین

حوزہ/ عراقی حکومت نے امام حسین کے چہلم کے موقع پر غیر ملکی زائرین کے لئے طے شدہ ویزا کی تعداد دوگنا کردی ہے۔ اب 80,000 ہزار غیر ملکی زائرین کو شہیدان کربلا کا چہلم منانے کے لئے عراق کا ویزا دیا جائےگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی حکومت نے امام حسین کے چہلم کے موقع پر غیر ملکی زائرین کے لئے طے شدہ ویزا کی تعداد دوگنا کردی ہے۔ اب 80,000 ہزار غیر ملکی زائرین کو شہیدان کربلا کا چہلم منانے کے لئے عراق کا ویزا دیا جائےگا۔ حال ہی میں عراقی حکومت نے چالیس ہزار غیر ملکی زائرین کو اربعین کے لئے ویزا دینے کا فیصلہ کیا تھا اس تعداد کو دوگنا کردیا گیا ہے۔

عراق کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایڈ وائزری کے مطابق، اربعین پر عراق کا سفر کرنے والے تمام زائرین کے لئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہے۔ گزشتہ برس کورونا کے سبب غیر ملکی زائرین کو امام حسین اور انکے ساتھیوں کے چہلم میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی لیکن عراق میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی زائرین کو اربعین میں آنے کا موقع دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اربعین کے موقع پر زائرین نجف سے کربلا کا 80 کلو یٹر کا فاصلہ پا پیادہ طے کرتے ہیں۔ اس سفر کو مشی کہتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .