۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حرم امام حسین

حوزہ/ اربعین حسینی کی مرکزی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی سرحدیں اربعین زائرین کی نقل و حرکت کے لئے بند ہوں گی اور مغربی سرحدوں کی جانب سے کسی بھی طرح کے گروپ اور قافلوں کی شکل میں اربعین پیدل مارچ کے لئے ممنوع رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران سے وزارت داخلہ کے انفارمیشن بیس کے مطابق، مرکزی اربعین کمیٹی کے دفتر کی جانب سے زائرین اربعین کے حوالے سے ایک اعلان جاری کیا گیا۔

مرکزی اربعین کمیٹی کے دفتر کی جانب سے زائرین اربعین کے حوالے سے کیا گیا اعلان کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ان الحسین مصباح الهدی و سفینهً النجاهً

تحریک اربعین حسینی ایک ایسی بے نظیر تحریک ہے جو کہ خدا کے فضل و کرم سے دنیائے اسلام میں ایسی بے نظیر تحریک کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی اور ایسی صورت میں یہ تحریک وجود میں آگئی۔ (مقام معظم رہبری دامت برکاتہ)

اس سال ابا عبد اللہ الحسین (ع) کی شہادت سے متعلق عزاداران سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اربعین حسینی (ع) کے ایام میں تمام آداب و رسوم  کی تیاری اور ایک عظیم تحریک  کے انعقاد کے لئے اقدامات کرنے کے باوجود ، لیکن عراق میں کورونا وائرس کی موجودگی ، عراقی حکومت کی جانب سے دوسرے ملکوں سے زائرین کے عدم استقبال کا اعلان اور قرنطینہ کے باعث نیز ، ایران میں کورونا بیماری کے کنٹرول کے لئے قومی ہیڈ کوارٹر کے فیصلے کو ماہِ محرم میں طبی اور صحت کی پالیسیاں اور طریقہ کار پر عمل درآمد کرنے کے فیصلے ، جو کہ ملک کے فہیم عزاداروں کے توسط بہترین طریقے سے انجام پائے ، لہذا ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلان کیا جاتا ہے کہ:

1۔ اس سال صفر کے مہینے کے دوران زائرین کی عراق روانگی ممکن نہیں ہو گی اور زائرین اربعین حسینی کے لئے ملک کی سرحدیں بند ہیں۔

2۔ کسی بھی صورت میں ملکی مغربی سرحدوں کی جانب گروپ اور قافلوں کی شکل میں پیدل مارچ کرنا ممنوع ہو گا اور اسے کورونا قومی ہیڈ کوارٹر کی خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔
3۔ عزاداران سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام سے گزارش کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا اور غیر معتبر سائٹوں پر افواہوں اور خبروں پر توجہ نہ دیں ، صرف مرکزی کمیٹی اربعین اور کورونا وائرس سے نمٹنے والے اداروں کے ذریعے جاری کردہ اعلانات پر عمل درآمد کریں۔

4۔ اربعین حسینی کے اہداف کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس سال کے اربعین مارچ کے متبادل پروگراموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .