۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
نوری

حوزہ/ کورونا سے نمٹنے کے لئے سرگرم عمل رضا کار قمی خاتون نے کہا کہ در حقیقت ، کورونا سے نمٹنے کے لئے  اسپتالوں میں خدمات کے جذبے سے سرشار رضا کار گروپوں کی موجودگی نے انقلاب، انقلابی اور حزب اللہی جوانوں  کے بارے میں عوام کے غلط نظریے کو تبدیل کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آمنہ نوری نے حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کورونا کی شروعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال اپریل کے اوائل میں ، انقلابی جوانوں کی طرف سے میں بھی رضا کارانہ طور پر  کورونا میں مبتلا مریضوں کی خدمت کے لئے گئی تھی۔ہم مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کےلواحقین کی حیثیت سے گئے ، میرا تعلیمی شعبہ مشاورت تھا ، لہذا مریض کے متعلقہ کاموں کو انجام دیتے ہوئے میں نے ذہنی اور نفسیاتی طور پر مریضوں کی کچھ مدد کرنے کی کوشش کی تاکہ مریضوں کی پریشانیوں کو کچھ کم کیا جا سکے،خاص طور پر اس منحوس وائرس کے آغاز میں واقعتاً پورا معاشرہ اضطراب کا شکار تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سرگرمی کے پہلے ہفتوں کے دوران ، بہت سارے مریضوں اور یہاں تک کہ ان کے اہل خانہ کو بھی معلوم نہیں تھا کہ ہم  لوگ کس عنوان سے کام کررہے ہیں اور بعد میں انہیں احساس ہوا کہ ایک طالب علم رضا کارانہ طور پر مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے اور  انہیں حیرت بھی ہو گئی کہ ایک طالب علم اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی مدد اور مریضوں کے علاج و معالجے کیلئے موجود ہے ۔

رضا کار خاتون نے یہ بھی کہا کہ اس نقطہ نظر سے ، مجھے یقین ہے کہ اس قربانی کے جذبے کے ساتھ رضا کار جوانوں کی ہسپتالوں میں موجودگی اس مسئلے کے بارے میں لوگوں کے نظریے کو تبدیل کرنے میں بہت کارآمد تھی اور یقینا. ، یہ معاملہ حالیہ برسوں میں سیلاب زدگان اور زلزلے سے متاثرہ افراد کی امدادی کارروائیوں میں بہت سارے لوگوں نے دیکھا ہے ، لیکن کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد ، بسیجی اور رضا کار جوانوں کی خدمات کا ایک بے مثال نمونہ پیش کیا گیا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت رضا کار، ہم مریضوں کی اس طرح سے خدمت کرتے تھے کہ انہیں کوئی تنہائی اور غربت کا احساس نہیں ہوتا تھا اور وہ ہمیں اپنی فیملی ممبر سمجھتے تھے۔ مثال کے طور پر ، مجھے یاد ہے کہ شیراز سے ایک خاتون کو اسپتال میں داخل کروانے کے لئے شہید بہشتی اسپتال لایا گیا تھا ، لیکن ہمیں بعد میں پتہ چلا کہ قم میں اس خاتون کا کوئی نہیں ہے اور جب ہم نے اس کی دیکھ بھال شروع کر دی  تو ، اس خاتون کی قوت مدافعت بڑھنے لگی ، اس حقیقت کے باوجود کہ وہ خاتون انقلابی اور حزب اللہی لوگوں کو پہلے اتنا پسند نہیں کرتی تھی لیکن آہستہ آہستہ وہ ہمارے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے لگی اور انقلاب اور انقلابی جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے لگی اور  اس کی منفی سوچ مثبت سوچ میں بدل گئی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .