۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
استاد محمدرضا حکیمی

حوزہ/ شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سید علی سیستانی نے علامہ محمد رضا حکیمی کے کورونا کی بیماری میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، " عقیدے پر تنقید" (انتقادی مکالمہ میگزین؛ چینل 5) کے ورچوئل پیج میں ایک تصویر شائع ہوئی ہے اور اس کے ہمراہ:

علامه حکیمی کی خاتم‌ الانبیا اسپتال سے تصویر آئی ہے جسمیں کورونا ویکسین کی دو خوراکیں وصول کرنے کے باوجود ، 86 سالہ عدلیہ فلسفی  اور حکیم ، علامہ محمد رضا حکیمی کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کل تہران کے خاتم الانبیا اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہوئے تھے۔ تاہم پھیپھڑوں کے متاثر ہونے کے باوجود، ان کی عام حالت بہتر ہونے کی اطلاع ہے۔

جبکہ شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سید علی سیستانی نے علامہ محمد رضا حکیمی کے کورونا کی بیماری میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اطلاعات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے کثرت سے منتشر ہونے والے اخباروں میں سے ایک "اعتماد" نے اپنے پہلے صفحے میں، علامہ حکیمی کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر ڈاکٹر احسان شریعتی کی ایک نوٹ کے ہمراہ منتشر کیا ہے۔

"اے وہ جسکا نام دوا اور یاد شفا ہے؛ اے وہ جو جس چیز میں چاہے شفا قرار دے"۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .