۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تست کرونای همسر شیخ زکزاکی در زندان مثبت شد

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی کے تنہا باقی ماندہ بیٹے محمد ابراہیم زکزاکی نے جیل میں اپنے والدین کی دردناک حالت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محترمہ "زینت ابراہیم زکزاکی" جو پانچ سال سے اپنے شوہر کے ساتھ غیر قانونی طور پر "کاڈونا" کی جیل میں بند ہیں تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی کے تنہا باقی ماندہ بیٹے محمد ابراہیم زکزاکی نے جیل میں اپنے والدین کی دردناک حالت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھے روز قبل میرے والدین کا ڈاکٹروں نے معائنہ کیا جبکہ وہ بخار اور بدن درد کی حالت میں تھے اور ان کی سونگھنے کی قوت بالکل متاثر ہو چکی ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کا کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ ان کی والدہ کورونا کا شکار ہو چکی ہیں۔

محمد زکزاکی نے مزید کہا کہ والدہ کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود جیل حکام انہیں اسپتال منتقل نہیں کر رہے ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی طبی سہولیات میسر نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ زکزاکی کی زوجہ محترمہ زینت ابراہیم زکزاکی جو پانچ سال سے اپنے شوہر کے ساتھ غیر قانونی طور پر ’’کاڈونا‘‘ کی جیل میں بند ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .