۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
نائیجیریا میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ نائیجیریا کے عوام نے کل ایک بار پھر دارالحکومت ابوجا میں اسلامی تحریک کے قائد شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے عوام نے ان مظاہروں میں شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو سخت علالت اور بیماری کے باوجود طویل عرصے سے جیل میں قید رکھے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اورشیخ زکزاکیکی تصاویر تھیں۔

دوسری جانب شیخ زکزاکی کے بیٹے محمد ابراہیم زکزاکی نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کو جیل میں کورونا ہو گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدہ کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود جیل حکام انہیں ہسپتال منتقل نہیں کر رہے ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی طبی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ اور تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زاریا شہر میں ایک امام بارگاہ اور شیخ زکزاکی کے گھر پر حملہ کر کے ہزاروں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کر دیا تھا۔

شہید ہونے والوں میں شیخ ابراہیم زکزاکی کے 3 بیٹے بھی شامل ہیں۔ فوج ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر کے لے گئی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ جیل ہی میں ہیں اور ان کی جسمانی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .