حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے مسلمانوں نے بدھ کے روز مظاہرے کرکے حکومت اور عدالتی نظام سے اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
سیکڑوں کی تعداد میں نائیجیریا کے لوگوں نے دار الحکومت ابوجا کے ویس علاقے میں مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز تھے جن پر شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری اور بغیر شرط کے رہائی کے مطالبے کے نعرے درج تھے۔
ان پلے کارڈز پر لکھا تھا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ جیل میں بند ہیں۔