۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
آية الله النجفي يستقبل قنصل جمهورية إِيران الإِسلامية في محافظة النجف الأَشرف

حوزہ/ مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج  حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر میں نجف اشرف میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل محترم جناب حمید مکارم شیرازی کا انکے وفد کےہمراہ خیر مقدم کیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج  حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر میں نجف اشرف میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل محترم جناب حمید مکارم شیرازی کا انکے وفد کےہمراہ خیر مقدم کیا۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان وفد کے ساتھ گفتگو میں عراق اور اسلامی ممالک خاص کر پڑوسی ممالک اور بالاخص جمہوری اسلامی ایران سےتعلقات کو مزید بہتر کرنے پر زوردیا۔ انہوں نے فرمایا کہ اسلامی مملکتوں کے مابین مثبت و بہتر تعلقات وہاں کی عوام اور عمومی طور پر ان مملکتوں کا حق ہے اوراسی میں ان کی کرامت وعزت ہےاسلئےاس طرح کام کیا جائےکہ جو ان مملکتوں کےعوام کے حق میں ہو۔ 

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےاپنی گفتگو میں نجف اشرف اوراسکی قدسیت واہمیت بیان کرتےہوئےضریح  مبارک حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام سےنکلنے والی پُر نور شعاؤں کا عالم اسلامی پر پڑنے والے اثر کو بھی بیان کیا۔ 

اپنی جانب سےمہمان قونصل نے مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا شکریہ ادا کیا۔  

واضح رہے کہ محترم قونصل اپنی مدت ملازمت کے تمام ہونے اور نجف اشرف سے ایران واپس لوٹنے سے قبل مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .