۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ بشیر نجفی

حوزہ/ مرکزی دفترح ضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف کی حرم حضرت امام رضا علیہ السلام پر امریکی جسارت اور اہانت کی سخت مذمت کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی دفترحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف کی حرم حضرت امام رضا علیہ السلام پر امریکی جسارت اور اہانت کی سخت مذمت کیا ہے۔

آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کا مذمتی بیان کچھ اس طرح ہے؛

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
الحمد لله الذي لا يحمد على مكروه سواه والصلاة والسلام على خير البرية محمد سيد الرسل وعلى آله الأمناء على الدين واللعنة على شانئيهم من الأولين إلى الآخرين إلى يوم الدين.
قال الله سبحانه: (وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ)، وقال تعالى: (إِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ)
صَدَقَ اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.
اپنی مدت پوری کرچکی امریکی حکومت کی غیرمعقول اور نا عاقبت اندیش طرزعمل سے حیرت ہوئی جبکہ وہ دنیا  کے حامی ہونے کے دعویدار ہیں اوراس نے دینی مقدسات اور مقدس شریعت اسلامی کے عظیم رکن آٹھویں امام حضرت امام رضا علیہ السلام کےحرم مبارک کو مجرمانہ اوردہشت گردی سے جوڑ کر زبان درازی کی ہے۔
مدت پوری کرچکی امریکی حکومت کی اس جسارت کی ہم نہ کہ صرف شدید مذمت کرتے ہیں بلکہ اسے حقیر اور گری ہوئی حرکت شمار کرتے ہیں۔  اوراس کے قائدین کو خبردار کرتے ہیں کہ تمہاری یہ حرکت اشتعال انگیزی اورعمومی طور پر مسلمانوں اور خاص کر شیعوں کے دلوں کو دکھانے اور بر انگیختہ کرنے والی ہے اور لگتا تو ایسا ہے کہ  وہ یا تو غافل ہیں یا جان بوجھ کراپنے اسلاف کا حشر بھلارہے ہیں کہ جو دین اور انکے ارکان کی توہین پران کا ہوا، یہی امید ہے کہ امریکا ہوش کے ناخن لے گا۔ 
ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .