۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے شہداء فتح و ظفر کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دونوں شہیدوں اور انکے ہمرکاب شہداء نےاپنے جہاد، اپنےمواقف اوراپنی قربانیوں کے ذریعہ اسلامی معاشرے میں دین و وطن کی محبت، کرامت و عزت اور انسانیت کے دفاع کا جذبہ عام کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفترکے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے بمناسبت پہلی برسی شہداء فتح وظفرمنعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے دونوں شہید ہماری یادوں میں ہمیشہ رہینگےانہوں نےاپنی زندگیاں حق کے دفاع،کلمہ حق کی سربلندی اور پوری ملت مسلمہ کی سر بلندی اوردفاع میں صرف کردی۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مزید فرمایا کہ ہمارے ان دونوں شہیدوں کی شہادت صرف عراق اور ایران تک محدود نہیں ہے  بلکہ پوری اسلامی مملکتوں تک پھیلی ہوئی ہے اوران جگہوں پر  اپنے مواقف، اپنی شجاعت و بہادری کے ذریعہ مخلصین کے لئے دفاع اورجد و جہد کے نئے باب کھولے ہیں۔ 

انہوں نےمزید فرمایا کہ ہمارے ان دونوں شہیدوں اور ان کے ساتھی شہداء نےاپنے جہاد، اپنے مواقف سےاسلامی معاشرے میں دین و وطن کی محبت، انسانیت کے دفاع کا جذبہ عام وراسخ  کیا لازمی ہے کہ ہم ان شہیدوں کی سیرت کی پیروی کریں اور ان شہیدوں سے عہد کریں کہ پرچم اسلام کو ظہورامام زمانہ عج تک ہم بلند رکھیں گے اور ظہور مبارک کےبعد پرچم اسلام امام عج کے مقدس ہاتھوں میں سپرد کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .