۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
روضہ امام رضا علیہ

حوزہ/ روضہ امام رضا علیہ علیہ السلام نے دینی اعتبار سے ایک قابل اعتماد مرکز کی حیثيت سے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ امام علیہ السلام کے زائرین کی میزبانی کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر امور میں بھی زائرین کی خدمت کریں۔ انہی خدمات میں سے ایک خدمت، زا‏ئرین و مجاورین کے شرعی سوالات کے جوابات کا اہتمام کرنا ہے تاکہ زائرین اور مجاورین کے ہر طرح کے دینی اور شرعی سوالات اور شبہات کا ازالہ کیا جاسکے۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ امام رضا علیہ علیہ السلام  نے دینی اعتبار سے ایک قابل اعتماد مرکز کی حیثيت سے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ امام علیہ السلام کے زائرین کی میزبانی کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر امور میں بھی زائرین کی خدمت کریں۔ انہی خدمات میں سے ایک خدمت، زا‏ئرین و مجاورین کے شرعی سوالات کے جوابات کا اہتمام کرنا ہے تاکہ زائرین اور مجاورین کے ہر طرح کے دینی اور شرعی سوالات اور شبہات کا ازالہ کیا جاسکے۔  

اسی مقصد کے تحت آستان قدس رضوی کی جانب سے سن دو ہزار میں شرعی سوالات کے جوابات کا ادارہ قائم کیا گیا، اور پچھلے برسوں کے دوران اس میں توسیع کی گئی چنانچہ اس وقت تقریبا 500 علماء اور دانشور حضرات زائرین اور لوگوں کے شرعی و دینی سوالات کے جواب دینے میں مصروف ہیں۔ ان آخری برسوں میں اس ادارے کے قیام کا اہم ترین فائدہ یہ ہوا ہے کہ بہت بڑی تعداد میں لوگ اور اسی طرح زائرین مختلف طریقوں سے منجملہ خود دفاتر میں حاضر ہو کر، ٹیلی فون کے ذریعے یا ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے سوالات کے جوابات دریافت کرتے ہيں اور یہ تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ شرعی سوالات و جوابات کے سربراہ نے اس سلسلے میں کہا کہ آستان قدس رضوی کے ادارہ اسلامی تبلیغات کی ایک بڑی ذمہ داری انہی شرعی اور دینی سوالوں کا جواب دینا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی حسن زادہ نے مزید کہا کہ اس مقصد کو پائہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پانچ سو سے زائد علماء اور دانشور پورے ملک میں مومنین اور زائرین کے دینی وشرعی سوالات و شبہات کا جواب دینے میں مصروف ہی ۔

حفظان صحت کے اصولوں کی مکمل پابندی کے ساتھ زائرین کی خدمت 
آستان قدس کے ادارہ شرعی سوالات و جوابات کے سربراہ حسن زادہ نے کورونا کے دوارن اس خدمت کے سلسلے میں مزید کہا کہ وزارت صحت کے احکامات کے مطابق ہی آستان قدس رضوی، حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کی جتنی ہوسکتا ہے خدمت کررہا ہے اسی بنا پر بہت سے مذہبی پروگرام نہيں ہوپا رہے ہیں۔ لیکن ان تمام باتوں کے باوجود بہت سے زائرین و مجاورین نے ابھی تک آستان قدس رضوی سے اپنا رابطہ برقرار رکھا ہے اور اپنے دینی سوالات کے جوابات حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرعی سوالوں کے جواب  ٹیلی فون پر بھی دئے جاتے ہيں اور اس ٹیلی فون پر لوگ اپنے سوال پوچھتے ہیں ( -32020- 051 ) جبکہ مندرجہ ذیل نمبر پر (30002020) ایس ایم  ایس کے ذریعے بھی سوالوں کے جواب دئے جاتے ہيں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .