۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تصاویر/ دیدار اعضای ستاد بزرگداشت مرحوم آیت الله العظمی حسینی شاهرودی با آیت الله حسینی بوشهری

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ، آیت اللہ حسینی بوشہری نے اپنے ایک پیغام میں حوزہ علمیہ خراسان مشہد مقدس کے عظیم استاد آیت اللہ سید محمد حسن علوی سبزواری کی وفات پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین کے سربراہ اور حوزہ علمیہ ایران کے نائب سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری کے تعزیت نامے کا متن کچھ یوں ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

خدمت گزار عالم حضرت آیت اللہ الحاج سید محمد حسن علوی سبزواری کی رحلت کی خبر سن کر نہایت ہی افسوس ہوا۔
یہ ملنسار اور خدمتگار عالم دین  سادگی کی زندگی گزارتے تھے اور ہمیشہ لوگوں کے لئے ایک پناہ گاہ تھے۔مرحوم کے اخلاقی طرز عمل اور روحانی شخصیت ان کی تہجد اور تقویٰ کی وجہ سے نمایاں تھی۔ یہ پرعزم عالم دین ،ایک مہرباں پدر کی مانند لوگوں کی مشکلات اور پریشانیوں کو حل کرنے کی کوشش کرتے اور نہایت ہی صبر و استقامت کے ساتھ لوگوں کے درد و تکالیف کو سنتے تھے۔
میں،اس بزرگ عالم دین کے فقدان کی مناسبت سے سبزوار کے مؤمن اور معزز عوام اور ان کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالٰی سے مرحوم کی مغفرت ، رحمت اور بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

حوزہ علمیہ قم 
حسینی بوشہری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .