۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله العظمی صافی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی نے ایک پیغام میں، خراسان ایران سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین آیت اللہ سید محمد حسن علوی سبزواری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع جہاں تشیع حضرت آیت اللہ العظمی صافی کے تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

باسمه تعالی

إنّا لله و إنّا إلیه راجعون

عالم ربّانی آیت اللہ الحاج سید محمد حسن علوی سبزواری(رح) کے انتقال کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔
کئی سالوں سے یہ عظیم عالم دین، دین اسلام اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات کی نشر و اشاعت اور کلمۃ اللہ کی سربلندی کیلئے کوشاں رہتے ہوئے ،اپنے اخلاق حسنہ، نیک خوبیوں اور اچھے برتاؤ کے ساتھ ،دین کی تبلیغ اور لوگوں کی تہذیب نفس،طلباء کی تعلیم و تربیت اور عوامی خدمات انجام دے کر اپنی ابدی زندگی کےلئے سامان تیار کیا۔

اس عظیم مصیبت پر،سبزوار کے انقلابی اور معزز عوام، حوزہ علمیہ، مرحوم و مغفور کے عقیدت مندوں اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ وہ اس عظیم عالم دین کو اپنے آباؤ و اجداد(ع) کے ساتھ محشور فرمائے۔


قم_لطف اللہ صافی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .