حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام احمد واعظی کو مقام معظم رہبری کا نمائندہ مقرر کرنے کے حکم نامے کا متن مندرجہ ذیل ہے۔
بسم الله الرّحمن الرّحیم
جناب حجت الاسلام آقائے الحاج شیخ احمد واعظی دامت توفیقاته!
یورپی ممالک میں ہمارے معزز طلباء کے لئے معنوی اور فکری رہنمائی کرنے والے مرحوم حجت الاسلام اژہ ای رحمت اللہ علیہ کی افسوسناک رحلت کے بعد، اس خلاء کو شائستہ طور پر پُر کرنا ضروری ہے، لہذا جناب عالی علم اور اخلاقیات کے زیور سے آراستہ ہیں۔ میں آپ کو یورپ میں اسلامی انجمنوں اور دیگر ایرانی طلباء کے مختلف امور میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔امید ہے کہ جناب عالی، ہمارے وطن کے مستقبل کو روشن کرنے والے ان معزز جوانوں کے ساتھ فکری اور معنوی رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ
سید علی خامنہ ای