۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حسن روحانی

حوزہ/ ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ آج جن لوگوں نے ایران کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کی اور سازش کی، انہیں شرمناک ذلیل کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ آج جن لوگوں نے ایران کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کی اور سازش کی، انہیں شرمناک ذلیل کیا گیا۔یہ بات "حسن روحانی" نے جمعرات کے روز صوبے خوزستان میں مشرق وسطی کی سب سے بڑی گیس ریفائنری کی آن لائن افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ایران کے خلاف سازشیں کیں انھوں نے اپنی سیاسی زندگی کے آخری ایام میں اپنی مکروہ حقیقت کو بے نقاب کیا، دنیا اور تمام لوگوں نے دیکھا کہ یہ شروع سے ہی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے دشمن تھے اور جس طرح اس سے قبل اپنی توپوں کے ساتھ ظالموں نے قومی اسمبلی (ایران میں) کو نشانہ بنایا تھا اسی طرح انہوں نے (امریکی) کانگریس پر حملہ کرنے اور اسے ختم کرنے کے لئے اپنے ہجوم کو بھیجا۔

روحانی نے کہا کہ وہ ابتدا ہی سے ہی جمہوریت کے دشمن تھے، لیکن آخر کار اس بات کا انکشاف سب کے سامنے کیا گیا کہ اس دہشت گردی کی انتظامیہ نے کس حد تک امریکی عوام اور دنیا کے خلاف جرائم کیا۔

انہوں نے خوزستان میں بید بلند نامی ریفائنری کے افتتاح کا حوالہ دیا ، جو اس خطے کی سب سے بڑی گیس ریفائنری ہے۔ اس بات پر زور دیا کہ یہ کارنامہ ایرانی عوام کے لئے وقار اور شان و شوکت کا باعث ہے جنھوں نے دباؤ اور متکبرانہ سازشوں کے مقابلے میں اپنی ثابت قدمی کو ثابت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے رواں سال کے آغاز سے ہی ملک میں 11 بڑے پیٹرو کیمیکل منصوبے مکمل کرلیے ہیں۔ انہوں نے 6 دیگر منصوبوں کی کاروائی مکمل کرنے اور ان کو جلد شروع کرنے کے منتظر بھی رہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اس ریفائنری کے افتتاح کے ساتھ ہی، ہم خام تیل سے وابستہ تمام گیس کو راغب کرنے اور اسے کھپت گیس میں تبدیل کرنے کے قابل ہوجائیں گے جو ملک میں ماحولیاتی تحفظ کی پالیسیاں اور عوام کے پیسوں کی بچت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عظیم منصوبہ، جو مشرق وسطی کا ایک سب سے بڑا منصوبہ ہے آج اس ملک کے عوام کے ہاتھوں پورا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ  ایرانی صدر حسن روحانی کے حکم کے ساتھ ملک کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں مشرق وسطی میں قدرتی گیس کی سب سے بڑی ریفائنری "بید بلند" کا افتتاح کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، اس منصوبے کا صدر روحانی کی قیادت اور وزیر تیل بیژن زنگنہ کی موجودگی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے افتتاح کردیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .