۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ جو بائیڈن امریکہ کے انسان دشمن سامراجی نظام کا حصہ ہے اس سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں جو بائیڈن حکومت کی جانب سے فلسطین کے حوالے سے ٹرمپ کی اسلام دشمن پالیسیوں اور مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے بیان انتہائی شرمناک اور امریکہ کی صیہونی اسرائیلی ریاست کی ناجائز حمایت کا تسلسل ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی ڈکھن پہنچے تو ایم ڈبلیوایم کے رہنما مستنصر حسین ابڑو سعید احمد خروس و دیگر کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے دو بنیادی مسائل ہیں ہم کشمیر اور فلسطین کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن امریکہ کے انسان دشمن سامراجی نظام کا حصہ ہے اس سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں جو بائیڈن حکومت کی جانب سے فلسطین کے حوالے سے ٹرمپ کی اسلام دشمن پالیسیوں اور مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے بیان انتہائی شرمناک اور امریکہ کی صیہونی اسرائیلی ریاست کی ناجائز حمایت کا تسلسل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں خود طویل عرصہ برسراقتدار رہی ہیں وہ خود بہتر طرز حکمرانی قائم نہ کر سکیں۔ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے نماز جمعہ کربلا امام بارگاہ شکارپور کی چھٹی برسی کے موقع پر 30 جنوری کو لکھیدر چوک پر عظیم الشان اجتماع ہوگا جس میں شہدائے راہ حق کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دہشت گردی میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنائے۔ پاکستان کے اسی ہزار شہداء کا پاکیزہ لہو حکومت اور ریاستی اداروں سے انصاف کا تقاضا کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .